شہر قائد کراچی میں آج ہیٹ ویو کی صورتحال نہیں ہے جبکہ صبح سے سمندری ہوائیں چل رہی ہیں۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق شہر قائد کراچی میں سمندری ہوائیں صبح سے چل رہی ہیں اور آئندہ تین سے چار روز تک درجہ حرارت 36 سے 38 کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ دوپہر میں ہواؤں کی رفتار میں اضافہ ہوجائے گا۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق 15سے 16مئی کے بعد مختصر دورانیے کی ایک اور ہیٹ ویو کاہے۔