• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرمیوں میں ان’سپر فوڈز‘ کا استعمال لازمی کریں

موسم گرما میں قوت مدافعت مضبوط اور انرجی لیول بوسٹ اپ رکھنے کے لیے بنسبت دیگر غذاؤں کے پھلوں اور دالوں کا استعمال لازمی کرنا چاہیے، ان کے استعمال سے طبیعت ہلکی اور موڈ خوشگوار رہتا ہے۔ 

ماہرین کے مطابق موجودہ موسم گرما میں جاری لاک ڈاؤن اور کووڈ19 کے خوف  سے خود کو بچانے اور اس سے لڑنے کے لیے غذا کا سوچ سمجھ کر انتخاب کریں۔

ماہرین کے مطابق مرغن ، ہائی کیلوریز، پروسیسڈ اور فاسٹ فوڈ غذاؤں کے بجائے سپر فوڈز یعنی  سٹریس فروٹس، دالیں، سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کریں جو کہ آپ کی طبیعت میں بے چینی اور ذہنی دباؤ کو کم کرنے میں بھی مدد فراہم کریں گی۔

سٹریس فروٹ

سٹریس فروٹ میں موجود وٹامن سی قوت مدافعت مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، سٹریس پھلوں میں اینٹی آکسیڈنٹ بھی بھاری مقدار میں پائے جاتے ہیں جن کی مدد سے جسم سے فاضل مادوں کو خارج ہونے میں مدد ملتی ہے اور نتیجے میں معدے، جلد سمیت دیگر اعضاء کی کاکردگی میں بہتری آتی ہے۔

پھلوں میں لیموں، کینو، ٹماٹر ، گریپ فروٹ میں وٹامن سی بھاری مقدار میں پایا جاتا ہے جبکہ سبزیوں سے وٹامن سی حاصلی کرنے کے لیے گاجر، بوروکولی، پھلیوں کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ہرے پتے والی سبزیاں

ہرے پتے والی سبزیوں سے آئرن ، کیلشیم ، پوٹاشیم ، فائبر ، میگنیشیم اور وٹامن کے ، سی ، ای اور بی حاصل ہوتا ہے جو کہ مجموعی صحت کے لیے ناگزیر ہیں ، ہرے پتے والی سبزیاں لو کیلوریز کی وجہ سے بلڈ پریشر اور شوگر لیول کو متوازن رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہیں ۔

دالیں

دالوں سے  پودوں کے ذریعے حاصل ہونے والا پروٹین پایا جاتا ہے جو کہ گوشت کے مقابلے میں زیادہ تجویز کیا جاتا ہے، دالوں میں آئرن، فوسفورس، زنک کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے، دالوں کا استعمال شوگر کے مریضوں کے لیے نہایت مفید ہے۔

تربوز اور ناریل کا استعمال کریں

موسم گرما کی سوغات تربوز ہر کسی کو پسند ہوتا ہے، اس میں 90 فیصد پانی اور 10 فیصد گودا پایا جاتا ہے جو کہ پانی کی کمی دور کرنے کے لیے بہترین آپشن ہے، ناریل پانی کا استعمال فرحت بخش احساس جگاتا ہے ، اگر آپ کو گرمی زیادہ محسوس ہوتی ہے تو ان دو پھلوں کا استعمال روزانہ کی بنیاد پر لازمی کریں۔

مسالوں میں ہلدی اور ادرک کا استعمال کریں

ہلدی میں ’ کرکمین کمپاؤنڈ ‘ پائے جانے کے سبب دل کی صحت اور کارکردگی اچھی ہوتی ہے، دل کی بیماریوں میں آرام سمیت دماغی بیماریوں خصوصاً ذہنی دباؤ میں آرام ملتا ہے۔

ادرک کے استعمال سے معدے کی بیماریوں، کیل مہوسوں اور متلی کی شکایت دور ہوتی ہے، ادرک قوت مدافعت مضبوط بنانے اور موسمی بیماریوں، وائرل اور انفیکشن  سے بچنے کے لیے لازمی استعمال کرنا چاہیے۔

تازہ ترین