قدرت میں بعض پودے اور پھول ایسے ہیں جن میں حیران کن خواص پائے جاتے ہیں کہ وہ نہ صرف کسی چوٹ یا زخم کو برداشت کرلیتے ہیں بلکہ تیزی سے ٹھیک بھی کرلیتے ہیں ۔سائنس دانوں کے مطابق آرکڈ اور مٹر کے پھولوں میں یہ صلاحیت موجود ہوتی ہے کہ اگر انہیں توڑا مروڑا جائے تو وہ صرف 10 سے 48 گھنٹوں میں اپنے آپ کو خود ٹھیک کرلیتے ہیں۔
یہاں تک کہ یہ مڑنے ،بل کھانے اورپائوں سے کچلے جانے کے باوجود بھی خود کو سیدھا کرلیتے ہیں ۔اس کے برخلاف کئی اقسام کے پودے اور پھول اس چوٹ کو برداشت نہیں کر پاتے او رمرجاتے ہیں ۔یونیورسٹی آف پورٹس ماؤتھ کے پروفیسر اسکاٹ آرمبرسٹر اور ان کی ٹیم نے برطانیہ، یورپ، آسٹریلیا، شمالی اور جنوبی امریکا کے 23 پھولوں اور ان کے پودوں کا مشاہدہ کیا۔ ان میں چوٹ لگنے اور توڑنے یا مروڑنے کا جائزہ بھی لیا۔