• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کورونا ہیلپ لائن 1166 کا دورہ

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا ہیلپ لائن 1166 کا دورہ کیا، ڈاکٹر ظفر مرزا نے ہیلپ لائن کے نمائندوں سے بات چیت کی اور کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ہیلپ لائن کے ذریعے عوام کو موثر اور مربوط آگاہی دی جارہی ہے، 40 ہزار سے زائد کالز کال سینٹر کو موصول ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حکومت موثر اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے، عوام وفاق اور صوبوں کی جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر بھر پور عمل کریں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو مؤثر انداز سے روک سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر وزارت صحت نے ہیلپ لائن قائم کی تھی، کورونا وائرس کا شکار افراد فوری طور پر  ہیلپ لائن 1166 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین