کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت نے ایک اور اقدام اٹھاتے ہوئے اس وائرس سے متعلق معلومات مقامی زبانوں میں پہنچانے کے لیے واٹس ایپ ہیلپ لائن کا اجراء کر دیا۔
واٹس ایپ پر انگریزی، اردو، پنجابی، پشتو، سندھی، بلوچی اور کشمیری زبان پر مبنی ہیلپ لائن کا آغاز کیا گیا ہے، اس ہیلپ لائن سے شہری کورونا کی اپ ڈیٹ اور خطرے کی صورتِ حال جان سکیں گے۔
وزیرِ اعظم آفس کے مطابق واٹس ایپ ہیلپ لائن عوام کو مستند معلومات کی فراہمی میں اہم قدم ہے، اس وٹس ایپ ہیلپ لائن پر پیغام بھیجتے ہی مطلوبہ معلومات فراہم کر دی جائیں گی۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے باوجود کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہےجس کا ایک سبب یہ ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں لوگوں کو گھروں میں روکنے سے قاصر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: غیر تصدیق شدہ کٹس کی بھرمار ہو گئی ہے، فوادچوہدری
لوگوں کو اس حوالے سے سنگینی کا ادراک ہی نہیں ہے، اسی وجہ سے حکومت کی جانب سے واٹس ایپ پر انگریزی، اردو، پنجابی، پشتو، سندھی، بلوچی اور کشمیری زبان پر مبنی ہیلپ لائن کا آغاز کیا گیا ہے۔