• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ٹیم کیلئے تینوں فارمیٹس کا ایک کپتان ہونا چاہیئے، وسیم اکرم

Waseem Akram Suggested Sarfraz Ahmed As Captain
سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم نے بھی سرفراز احمد کی حمایت کردی ہے،کہتے کہ قومی ٹیم کیلئے تینوں فارمیٹس میں ایک ہی کپتان ہونا چاہیے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ سرفراز احمد کو ٹی 20 ٹیم کا کپتان بنایا جانا اچھا فیصلہ ہے تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ کرکٹ کے تینوں بین الاقوامی فارمیٹس میں ایک ہی کپتان ہونا چاہیئے کیونکہ جب کھلاڑی ایک کپتان کے پیچھے نہیں چل سکتے تو 3 کپتانوں کے پیچھے کیسے چلیں گے۔

لیجنڈ کرکٹر نے محمد حفیظ کی جانب سے سچ بولنے کی بات پر کہا کہ اسٹار اوپنر کو پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کا خیال رکھنا چاہیئے، اگر اسے کوئی شکایت ہے تو چیئرمین پی سی بی سے بات کرے اور اگر بولنا ہی ہے تو پہلے ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں پھر جو بولنا ہے دل کھول کر بولیں
تازہ ترین