• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیکسپئر کے 36ڈراموں پرمشتمل اصل مسودہ دریافت

Rare First Folio Of Shakespeares Collected Plays Found
برطانیہ کے شہرہ آفاق ڈرامہ نگار ولیم شیکسپئرکے 36ڈراموں پرمشتمل اصلی مسودہ دریافت کیا گیاہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق یہ بات یونیورسٹی آف آکسفورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہی گئی ہے۔

مسودہ اسکاٹش آئی لینڈ سے دریافت کیا گیاہے۔یہ ولیم شیکسپئرکے ان 36ڈراموں کا مجموعہ ہے، جو 1623میں شائع ہوئے۔آکسفورڈ یونیورسٹی میں ولیم شیکسپئر اسٹڈیز سے وابستہ پروفیسرایما اسمتھ نے بتایا کہ مسودہ اصلی ہے۔

یہی چیز اسے دنیا کی قیمتی ترین کتابوں میں سے ایک قراد دینے کیلئے کافی ہے۔انھوں نے بتایا جاتاہے کہ ولیم شیکسپئر کے 36ڈراموں پرمشتمل اصلی مسودے کی ابھی تک 234جلدیں دریافت کی جاچکی ہیں۔
تازہ ترین