• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیبل ڈیجیٹلائزیشن، 30 ستمبر کی تاریخ حتمی ہے، پیمرا

30th Is The Last Date For Cable Digitalization Pemra
چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے کہا ہے کہ کیبل کی ڈیجٹلائزیشن کے لیے 30 ستمبر کی تاریخ حتمی ہے ، اس سے پہلے نئے کیبل آپریٹرز اور لوپ ہولڈرز کو لائسنس جاری نہیں کیے جائیں گے۔

چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے ملک بھر کے 200سے زائد کیبل آپریٹرز کے ساتھ کیبل کی ڈیجٹلائزیشن اور لائسنس کے معاملات پر اسلام آباد میں مذاکرات کیے۔

بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے کہا کیبل آپریٹرز اور لوپ ہولڈرز کو نئے لائسنسز کا اجرا 30 ستمبر کی طے شدہ تاریخ سے پہلے نہیں کیا جائے گا۔

کیبل کی ڈیجٹلائزیشن اور لائسنس کے اجراء کے شیڈول میں کوئی تبدیلی لائی گئی تو تمام آپریٹرز سے مشاورت کی جائے گی، آپ سب کے مسائل بھی حل کریں گے۔

کیبل آپریٹرز ایسویشن کے صدر خالد آرائیں کا کہنا تھا کہ وہ لوپ ہولڈرز کو لائسنس کے اجراء کی مخالفت کریں گے،پیمرا نے ہمارے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،لوپ ہولڈرز کو لائسنس دینے پر اتفاق نہیں کرتے ، اس پر دوبارہ بات کی جائے گی۔

چیئرمین پیمرا ابصار عالم کا کہنا تھا کہ جرائم سے متعلق پروگرامز اور مارننگ شوز کے خلاف بہت شکایات مل رہی ہیں، اس حوالے سے جلد ہی ایک مربوط پالیسی تشکیل دی جائے گی۔
تازہ ترین