چین کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائرگزشتہ ماہ کے ذخائر سے 10اعشاریہ 26 بلین امریکی ڈالر سے بڑھ کر مارچ میں 3اعشاریہ 21ٹریلین ڈالر ہو گئے ۔ یہ بات مرکزی بینک کی طرف سے جمعرات کو بتائی۔
مرکزی بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق چین کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مارچ میں غیر متوقع اضافہ ہو گیا، اس طرح نومبر 2015کے بعد سے ذخائر میں کمی کا سلسلہ ختم ہو گیا۔
منشینگ سیکیورٹیز کے تجزیہ کاروں نے اس اضافے کو یوآن کی مستحکم شرح تبادلہ قرار دیا ہے کیونکہ ملکی معیشت کے بہتر ہونے کے پیش نظر امریکی شرح سود میں اضافے کے خدشات ختم ہو گئے ہیں ۔
چین کے سونے کے محفوظ ذخائر مارچ کے اواخر پر71اعشاریہ 94بلین ڈالر تھے جو کہ مرکزی بینک کے اعدادوشمار کے مطابق فروری کے 71 اعشاریہ 01سے زیادہ ہیں ۔