• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد آصف کی وزیر اعظم سے اسنوکر کلبزکھولنے کی اپیل

ورلڈ اسنوکر چیمپئن محمد آصف نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اسنوکر کلبزکھولنے کی اپیل کی ہے۔

محمد آصف کاکہنا ہے کہ ورلڈ چیمپئن ہونے کے باوجود میرا ذریعہ معاش اسنوکر کلب ہے،تاہم مجھ سمیت اسنوکرسےوابستہ سب لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسنوکر کلب کھولنے کی اجازت دی جائے، ہم ایس اوپی پر عمل کریں گے۔

واضح رہے کہ عالمی وباء کوروناوائرس کے سبب دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ 

تازہ ترین