پیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے اعلامیہ کے مطابق چین کے شہر ووہان اور صوبے ہوبائے سے 274 پاکستانی طلبہ پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے ووہان سے واپس وطن روانہ ہوئے ہیں۔
پاکستانی سفارت خانے کے اعلامیہ کے مطابق چین سے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے والی یہ پہلی خصوصی پرواز تھی۔
اعلامیہ کے مطابق وطن واپس روانہ ہونے والے پاکستانی طلبہ ہوبائےکی مختلف یونیورسٹیوں میں زیرِ تعلیم تھے۔
پاکستانی سفارت خانے کے اعلامیہ کے مطابق پاکستانی طلبہ کی واپسی کے لیے بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے نےخصوصی انتظامات کیے۔
اعلامیہ نے بتایا کہ پاکستانی سفارت خانے نے وطن واپسی کے خواہش مندوں کو شارٹ لسٹ کرلیا ہے، ووہان سے پاکستان جانے والوں کو تمام متعلقہ ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔