ساہی وال /سرگودھا (نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر چوہدری شاہ نواز اور رائے حامد رضا بھٹی نے ضلعی سیکرٹریٹ میں ضلعی اور تحصیل عہدیداران کےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ وزیر اعظم نے خود کو احتساب کے لئے پیش کرکے تاریخ رقم کردی ہےپوری قوم نواز شریف پر بھرپور اعتماد کرتی ہے۔ پاناما لیکس میں وزیر اعظم اور ان کے خاندان پر کوئی الزام نہیں لگایا گیا ہے ۔عوام2018 ءکے انتخابات میں عمران خان سے جھوٹے الزامات کا جواب مانگیں گے۔ اس موقع پر سردار اختر حسین، مہر محمدعثمان ، رب نواز ، طارق قاسمی، سیدہ گلشن شیرازی ، الیاس ساجد گجر، قیصر ضیاء، مہر غلام عباس ، شیخ الطاف سعید، ارشد کھوکھر، جاوید ٹوانہ محمود عالم ، یعقوب جلاد رندھاوا، شہباز شاہ اور رانا حیات جھمٹ نے بھی خطاب کیا۔