• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنٹرل کنٹریکٹ کا حصول سب سے بڑا اعزاز ہے، حارث رؤف

لاہور قلندرز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے سامنے آنے والے نوجوان فاسٹ  بولر حارث رؤف نے کہا کہ کیرئیر کے صرف 2 سال میں بے پناہ کامیابیاں حاصل کیں لیکن قومی سنٹرل کنٹریکٹ کا حصول سب سے بڑی کامیابی اور اعزاز ہے۔

حارث رؤف نے کہا کہ پی ایس ایل اور ڈومیسٹک کرکٹ اوربگ بیش کے کنٹریکٹ حاصل کئے مگر قومی سنٹرل کنٹریکٹ کا حصول سب سے بڑا اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک فاسٹ بولر کی حیثیت سے ابھی مہارت کا بھرپور اظہار باقی ہے، جلد میدان میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائوں گا۔

حارث نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے یا ٹیسٹ کرکٹ جس بھی فارمیٹ میں موقع ملے گا پرفارم کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے لیے ایک طویل عرصہ تک کھیلنا چاہتا ہوں، پوری کوشش ہوگی کہ سخت محنت کرتے ہوئے رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی دھاک بٹھائوں اور نام کماؤں۔

تازہ ترین