• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں خود کو بچانے کیلئے صحیح فیصلے کرنے ہوں گے، مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں آج سب سے زیادہ 1017 کیسز آئے ہیں، یہ لمحہ فکریہ ہے، ہمیں اپنے آپ کو بچانے کے لیے صحیح فیصلے کرنے ہوں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اپنے بیان میں کہنا ہے کہ سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 17 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد انتقال کرنے والوں کی تعداد 316 ہوگئی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں اس وقت 127 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، کورونا کے متاثرہ 32 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: 60 تارکین وطن کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے: مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 6164 نئے ٹیسٹ کیے گئےہیں جس میں سے 1017 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جو اب تک کا ریکارڈ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں اب تک 137540 ٹیسٹ کیےجاچکے ہیں جس میں سے 18 ہزار 964 کیسز سامنے آئے ہیں۔ آج 904 مزید مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو چلے گئے، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 645 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ اس وقت کورونا کے 13003 مریض زیرعلاج ہیں۔ جن میں 11516 مریض گھروں میں، 809 مراکز جبکہ اسپتالوں میں 678 مریض زیرعلاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سندھ، کورونا سے اموات کی تعداد 277 ہوگئی: مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ 1017 میں سے کراچی میں کورونا کے 813 کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔ ضلع شرقی میں 230، جنوبی میں 157 اور وسطی میں 144 مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کورنگی میں 109، ملیر میں 97 اور ضلع غربی میں 76 نئے کیسز سامنے آئےہیں۔

اس کے علاوہ حیدرآباد 27، لاڑکانہ 26 اور خیرپور میں 18 نئے کیسز ظاہر ہوئےہیں۔ سکھر اور گھوٹکی میں 15-15 جبکہ بدین میں 8 مزید کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔

سانگھڑ میں 4، دادو میں 3، سجاول اور جیکب آباد میں 2-2، ٹھٹھہ اور قمبر شہدادکوٹ میں 7-7 جبکہ شہید بینظیرآباد میں کورونا کے 6 نئے کیسز سامنے آئےہیں۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ سندھ کی عوام کو ایک بار پھر احتیاط کرنے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبے میں 29 فروری کو پہلا کیس آیا تھا اور آج سب سے زیادہ 1017 کیسز آئے ہیں، یہ لمحہ فکریہ ہے، ہمیں اپنے آپ کو بچانے کے لیے سہی فیصلے کرنے ہوں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ایک بار پھر عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو کورونا سے بچانے کے لیے بھر پورکوشش کر رہا ہوں، آپ کے تعاون سے ہی ہم کورونا سے جنگ میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ہم نے متحد ہو کر اس عالمی وبائی کورونا سے چھٹکارا پانا ہے۔ 

تازہ ترین