• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’پاکستان سرمایہ کاری کیلئے بہترین ملک ہے۔‘‘
میں نے سمندر پار پاکستانیوں کو سمجھایا۔
’’یہاں کم سرمایہ لگاکر زیادہ منافع کمایا جاسکتا ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ
ہر طرح کا خام مال دستیاب ہے۔
مصنوعات پر لاگت کم آتی ہے
کیونکہ تنخواہیں کم ہیں۔
بجلی اور گیس کا بحران حل ہوگیا ہے۔
بینک شرائط کے بغیر قرضے دے دیتے ہیں۔
کاروبار نہ چلے تو قرضے معاف بھی کردیتے ہیں۔‘‘
میرے اس خطاب کا کچھ اثر نہ ہوا۔
وہ اپنا سرمایہ پاکستان لانے کو تیار نہ ہوئے۔
تنگ آکر میں نے کہا،
’’اچھا، جیسی تمہاری مرضی میرے بچو!‘‘
تازہ ترین