سینٹ پیٹرزبرگ(رائٹرز) روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے پناما پیپرز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان(میں متذکرہ معاملات) میں بدعنوانی کا کوئی عنصر نہیں ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ’’ ہمارے مخالفین بطورقو م روس کے اتحاد اور استحکام سے تشویش میں مبتلا ہیں، ہم کثیر قومیتی روسی قوم ہیں اور وہ ہمیں ہمارے اندر سے ہلا کر ہمیں اطاعت گزار بنانا چاہتے ہیں، چنانچہ انہوں نے یہ اطلاعاتی پراڈکٹ تخلیق کی ہے کہ روسی صدر کے ایک خاص دوست نے ایسی ایسی چیزیں کیں اور غالباً اس میں کوئی بدعنوانی بھی ہوئی ہے‘‘ ۔ پوٹن ان الزامات کا حوالہ دے رہے تھے جو ان پر اپنے دوست کے ساتھ مل کر بدعنوانی کرنے کے حوالے سے لگائے گئے تھے۔پوٹن نے مزید کہا کہ ’’ان میں بدعنوانی کا کوئی عنصر نہیں‘‘۔