لندن (رائٹرز)روتھ شیلڈ گروپ کا کہنا ہے کہ اس کے مالیاتی انتظام کاری کے یونٹ نے یوکرینی صدر پیٹرو پوروشینکو کے لیے بیرون ملک ایک ٹرسٹ قائم کیا تھا اور اس کا انتظام بھی سنبھالتا ہے جو کہ عالمی معیارات قوانین کے عین مطابق ہے ۔ پاناما لیکس میں پوروشینکو کا بھی ذکر تھا کہ انہوں نے اپنے روشین کنفیکشنری بزنس کے اثاثے بیرون ملک اکائونٹس میں رکھے ہیں جس کے بعد انہیں وضاحتی بیانات جاری کرنے پڑے تھے۔روتھ شیلڈ کا کہنا ہے کہ پوروشینکو نے کمپنی کو ٹرسٹی بنایا تھا اور یہ ٹرسٹ سرکاری عہدے پر موجود سیاسی شخصیات کے اثاثوں کو رکھنے کیلئے ٹرسٹ کے قیام کے حوالے سے عالمی معیارات کو مد نظر رکھتے ہوئے قائم کیا گیا تھا۔پیر کے روز پوروشینکو کی فنانشل اور لیگل ٹیم نے بھی کہا تھا کہ صدر کی آفشور کمپنی نے یوکرینی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔