امریکا میں کورونا مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 91 ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ اب تک 94 ہزار 918 افراد جان سے جا چکے ہیں۔
ریاست نیویارک میں 3 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد کورونا میں مبتلا ہیں جبکہ ریاست نیوجرسی میں تعداد ڈیڑھ لاکھ سے زائد اور الی نوائے میں ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
امریکا کورونا وائرس کے حوالے سے ایک کروڑ اکتالیس لاکھ ٹیسٹ کر چکا۔