• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے حکومت سنجیدگی دکھائے: شہباز شریف


قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف اور مسلم لیگ نون کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹڈی دل کے خطرے سے نمٹنے کے لیے حکومت سنجیدگی دکھائے۔

ایک بیان میں قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف اور مسلم لیگ نون کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے ملک کےمختلف حصوں پر ٹڈی دل کے حملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹڈی دل کے معاملے پر وفاق اور صوبے مشترکہ جامع حکمتِ عملی پر عمل کریں، علاقائی سطح پر مشترکہ اقدامات کرنے کے لیے حکومت اقدامات کرے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ٹڈی دل پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات نہ ہوئے تو قحط کا خطرہ ہے، کورونا وائرس کی وباء اور معاشی دباؤ کے بعد ٹڈی دل کے حملے سے مشکلات بڑھ جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں کے عوام دہائیاں دے رہے ہیں، مگر حکومت کی آنکھ ہی نہیں کھلی، زرعی معیشت سنگین خطرات کی زد میں ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: وہاڑی میں ٹڈی دل کے حملے، فصلیں متاثر

قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومت سوئی رہی تو زرعی شعبے کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹڈی دل کے نتیجے میں ملکی معیشت اور کسان تباہ ہو جائیں گے، ٹڈی دل کے حملے سے ملکی فوڈ سیکیورٹی کا خطرہ لاحق ہے۔

تازہ ترین