• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ: چڑیا گھر کے جانوروں کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا چڑیا گھر کے تمام جانوروں کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کا حکم



اسلام آباد ہائی کورٹ نے ناکافی سہولیات پر مرغزار چڑیا گھر کے ہاتھی سمیت تمام جانوروں کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے کہا کاوان نے چڑیا گھر میں تین دہائیوں سے بہت تکلیف برداشت کر لی۔ ہاتھی کی منتقلی کے حوالے سے وائلڈ لائف بورڈ سری لنکن ہائی کمیشن سے بھی رابطہ کرے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے مرغزار چڑیا گھر میں جانوروں سے ناروا سلوک اور ناکافی سہولیات سے متعلق درخواست پر 67 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالت نے چڑیا گھر کے تمام جانوروں کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے فیصلے میں لکھا کہ کاوان نے مرغزار چڑیا گھر میں تین دہائیوں سے بہت تکلیف برداشت کر لی۔ کاوان کو ملک کے اندر یا بیرون ملک جہاں بھی ممکن ہو پناہ گاہ میں منتقل کیا جائے۔ وائلڈ لائف بورڈ کاوان کی منتقلی سے متعلق سری لنکن ہائی کمیشن سے بھی رابطہ کرے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کا چڑیا گھر بنیادی ضروریات اور سہولیات نہیں رکھتا، مرغزار چڑیا گھر میں قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی تھی ۔کاوان ہاتھی کو 30 دن جبکہ باقی تمام جانوروں کو 60 دن کے اندر محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کیا جائے۔

تازہ ترین