• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1999ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی جیت منصفانہ تھی، وسیم اکرم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماہرین اور شائقین 1999کے ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کو مشکوک قرار دیتے ہیں لیکن تقریباً 21 سال بعد وسیم اکرم نے بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ نارتھمپٹن میں پاکستان کی مضبوط ٹیم اس وقت کی بے بی آف کرکٹ بنگلہ دیش سے اس لئے ہاری تھی کیوں کہ بنگلہ دیش اچھا کھیلی تھی۔ اس ہار کے بارے میں وسیم اکرم نے شکوک کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے۔ وسیم اکرم نے بنگلہ دیش کے کرکٹرز تمیم اقبال اور دیگر کے ساتھ سوشل میڈیا پر گفتگو کی ۔سابق کپتان وسیم اکرم کا متنازع ورلڈ کپ میچ کے بارے میں کہنا تھا کہ 1999 میں بنگلہ دیش کی جیت منصفانہ تھی ۔ مجھے یاد پڑتا ہے اس میچ میں ہم نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔ بنگلہ دیش نے اچھی بولنگ کی ۔ ہارنے کے بعد مجھے بہت مایوسی ہوئی تھی ۔

تازہ ترین