• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندری طوفان امفان سے بھارت اور بنگلہ دیش میں تباہی، 84افراد ہلاک

کراچی (نیوزڈیسک )سمندری طوفان امفان نے بھارت اور بنگلہ دیش کے ساحلی علاقوں میں تباہی مچا دی ہے جہاں اب تک مختلف واقعات میں 84افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیرِ اعلیٰ ممتا بینرجی نے کہا ہے کہ طوفان کے بعد ریاست کا مرکز سے رابطہ منتقطع ہو گیا ہے۔ بیشتر علاقوں میں بجلی اور مواصلاتی نظام تباہ ہے جس کے باعث طوفان کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کے متعلق فوری طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔دونوں ملکوں میں سمندری طوفان سے ہونے والی بیشتر ہلاکتیں دیواروں، بجلی کے کھمبوں اور درختوں کے گرنے کی وجہ سے ہوئی ہیں۔جمعرات کی صبح امفان طوفان بنگلہ دیش کے ساحل سے ٹکرایا۔ طوفان نے بھارت کے ساحلی علاقوں میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں 74اور بنگلہ دیش میں 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

تازہ ترین