• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی پنجاب کا جمعتہ الوداع، چاند رات، عید کیلئے پیغام

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے جمعتہ الوداع، چاند رات اور عید الفطر کے لیے پولیس افسران و اہلکاروں کیلئےخصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

جاری کیے گئے پیغام میں آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے دوران پولیس فورس نے فرائضِ منصبی کی بہترین ادائیگی سے میرا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خدمتِ خلق کے بے مثال جذبے اور فرض شناسی کے مظاہرے نے پولیس فورس کا مثبت امیج اجاگر کیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس افسران نے امدادی رقوم کی ادائیگی کے دوران معذور، بزرگ اور مستحق شہریوں کی بھرپور خدمت کی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس افسران و اہلکار اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر ڈٹے رہے ہیں، فرائض کی ادائیگی کے دوران 2 شہادتوں کے ساتھ 500 کے لگ بھگ افسر و اہلکار کورونا وائرس کے شکار ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: پنجاب میں آئی جیز کے تقرر میں ٹینیور کی شرط نظر انداز

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے مزید کہا کہ کورونا متاثرین میں سے 100 کے قریب افسر و اہلکار صحت یاب ہو کر دوبارہ اپنی ڈیوٹی پر واپس آ چکے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس فورس اسی جذبے سے جمعتہ الوداع، چاند رات اور عید الفطر پر ہائی الرٹ ہو کر فرائض سر انجام دے۔

تازہ ترین