آپ آف لائن ہیں
اتوار 8؍ شوال المکرم 1441ھ 31؍مئی 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

حکومتِ پنجاب کا عید سادگی سے منانے کا فیصلہ


کورونا وائرس کی وباء سے بچنے کے لیے خیبر پختون خوا کی حکومت کے بعد حکومتِ پنجاب نے بھی اس سال عید الفطرسادگی سے منانے کا فیصلہ کر لیاہے۔

پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سادگی سے عید الفطر منانے کی ہدایات جاری کر دیں۔

پنجاب حکومت کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سرکاری طور پر عید کی کسی قسم کی تقریبات نہیں ہوں گی۔

اس سے قبل خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ محمود خان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر اس مرتبہ عید الفطر سادگی سے منانے کا اعلان کیا تھا۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کی جانب سے صوبائی وزراء، مشیروں اور معاونینِ خصوصی کو عید الفطر سادگی سے منانے کی ہدایت کی گئی۔

وزیرِ اعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر کے طور میں کسی سے عید پر نہیں ملوں گا۔

یہ بھی پڑھیئے: نماز جمعۃ الوداع، عید اور مزارات کھولنے کا فیصلہ

انہوں نے یہ ہدایت بھی کی کہ عید کے دنوں میں رہائش گاہوں، حجروں اور دیگرمقامات پر ہجوم سے گریز کیا جائے، عوام عید کی خوشیاں گھروں میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ منائیں۔

قومی خبریں سے مزید