کراچی طیارہ حادثے کی امدادی سرگرمیوں میں تیزی کے لیے پاکستان آرمی کی خصوصی ٹیم راولپنڈی سے کراچی روانہ ہوگئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم سی 130 کی خصوصی پرواز سے راولپنڈی سے کراچی روانہ ہوئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی کے 10 فائر ٹینڈرز نے حادثے کی جگہ پر آگ بجھانے میں حصہ لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ ملٹری ایمبولینسز بھی زخمیوں کو ضروری طبی امداد فراہم کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں ایئرپورٹ سے چند میٹر کی دوری پر تکنیکی خرابی کے باعث کریش کر گیا۔
طیارہ حادثے کے بعد پولیس، رینجرز اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئی تھیں۔