• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غریب اور پسماندہ طبقہ کی بحالی وزیراعظم کی اولین ترجیح ہے، شبلی فراز

اسلام آباد(نما ئندہ خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ غریب اور پسماندہ طبقہ کی بحالی وزیراعظم کی اولین ترجیح ہے، پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے اور یہ وقت نکل جائے گا۔ وہ جمعہ کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں اخبار فروشوں میں پاکستان بیت المال اور اپیل پاکستان کے زیر اہتمام راشن کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نےکہا کہ پاکستان میں بھی کورونا وباشدت سے آئی لیکن اﷲ کا شکرہے کہ وہ نقصانات نہیں ہوئےجو دیگر ممالک میں ہوئے۔اس وباءاور اس سے بچاؤ کےلئے لاک ڈاو ن سے دیہاڑی دار طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا،وزیراعظم نے معاشی مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے ایمرجنسی کیش گرانٹ پروگرام شروع کیا جس کے تحت90 لاکھ مستحق خاندانوں میں نقد رقم تقسیم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بہت خوشی ہے کہ پاکستان بیت المال اور اپیل پاکستان نے اس صورتحال میں اپنا حصہ ڈالااور ایسے طبقہ کا انتخاب کیا جو اخبار فروش ہے،عام طور پر آپ دیکھتے ہیں کہ علی الصبح گرمی، سردی، بارش، طوفان میں آپ کے گھر اخبار پہنچتاہے، اس کے پیچھے اس طبقہ کی نیند اور وقت کی قربانی ہوتی ہے۔

تازہ ترین