• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارہ حادثے کے شہدا کی نمازِ جنازہ کراچی کی مختلف مساجد میں ادا

طیارہ حادثے کے شہدا کی نمازِ جنازہ کراچی کی مختلف مساجد میں ادا


کراچی کے طیارہ حادثے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ کراچی کی مختلف مساجد میں ادا کردی گئی ہیں۔

عید الفطر سے قبل کراچی کے کئی گھرانوں میں خوشیوں کے بجائے صف ماتم بچھ گئی، گھروں پر جہاز آن گرے جہاز نے خوشیاں نماز جنازہ کے اجتماعات میں بدل دیں۔

شہید میجر شہریار، اہلیہ اور دو بچوں کی نماز جنازہ مسجد علی بہادر آباد میں ادا کی گئی۔

دوستوں کے مطابق میجر شہریار گھر والوں کو سرپرائز دینے کی غرض سے بغیر بتائے آرہے تھے۔

شہید وقاص طارق اور ندا وقاص کی نماز جنازہ جامع مسجد عثمانیہ میں ادا کی گئی۔

لیفٹنٹ شہیر کی نماز جنازہ ناظم آباد جامع مسجد گول مارکیٹ میں ادا کی گئی۔

شہید لیفٹنٹ بالاج کی نماز جنازہ مسجد عائشہ بحریہ ٹاؤن میں ادا کی گئی۔

جمعتہ الوداع کے موقع پر شہادت سے ہمکنار افراد کی نماز جنازہ میں ہر اک افسردہ تھا، کیوں نہ ہو کہ عیدالفطر کے نماز پڑھنے کے خواہش مندوں کی نماز جنازہ جو ادا کرنی پڑ گئی۔

واضح رہے کہ 22 مئی کو لاہور سے کراچی آتے ہوئے پی آئی اے کا طیارہ لینڈنگ سے چند سیکنڈ کی دوری پر کریش کر گیا تھا۔

اس واقعے میں 97 افراد شہید ہوئے تھے جبکہ 2 افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے تھے۔

تازہ ترین