• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائدِ نون لیگ اشتہاری کا تمغہ لیے لندن بیٹھے ہیں، فیاض چوہان


پنجاب کے وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ نون لیگ کے قائد اشتہاری ہونے کا تمغہ لیے لندن میں بیٹھے ہیں۔

مسلم لیگ نون کی رہنما و ترجمان مریم اورنگ زیب کے بیان پر وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کے دوسرے قائد لندن سے شرمندہ ہو کر پاکستان میں اپنے ڈرائنگ روم میں قید ہیں۔

فیاض الحسن چوہان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نون لیگی ترجمان (مریم اورنگ زیب) ٹھوس دلیل کے بغیر آئیں بائیں شائیں کرنے سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کی رہنما اور ترجمان مریم اورنگ زیب نے ایک بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان کو طنز کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: بزدار پنجاب میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں، فیاض چوہان

انہوں نے کہا ہے کہ 1 کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والے وزیرِ اعظم لاپتہ ہیں، طیارہ حادثے کی تحقیقات پر عوام سوال پوچھ رہے ہیں لیکن وزیرِ اعظم لاپتہ ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کورونا مریضوں اور اموات کی شرح بڑھتی جا رہی ہے لیکن حکومت کی کوئی حکمتِ عملی نہیں ہے، ‎بی آر ٹی کے 126 ارب کے کھڈے کھودے گئے، خیبر پختون خوا کے احتساب کمیشن کو 7 سال سے تالا لگاہوا ہے۔

تازہ ترین