• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی : کورنگی سےسیاسی جماعت کاکارکن فہد عرف بڈھا گرفتار

Karachi Political Activist Fahad Alias Buddha Arrested From Korangi
کراچی کے علاقوں کورنگی، پریڈی اور ڈاکس میں مختلف کارروائیوں میں سیاسی جماعت کے کارکن،اسٹریٹ کرمنل اور جواریوں سمیت13 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ،ملیر اور ڈیفنس میں فائرنگ اور ٹریفک حادثے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کورنگی نمبر 4 میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے چھاپا مار کارروائی کے دوران ملزم فہد عرف بڈھا کو گرفتارکرلیا جس کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔ ملزم کو تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔

صدر کے علاقے پریڈی میں پولیس نے کارروائی کرکے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان کو پکڑلیا ۔ملیر بکرا پیڑی میں ڈکیتی کی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

ڈاکس کے علاقے میں پولیس نے جوا کھیلنے والے دس افراد کو حراست میں لے لیا،ڈیفنس میں موٹرسائیکل اور کار میں ٹکر کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے جنھیں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
تازہ ترین