اگر آپ سیاحت کا شوق رکھتے ہیں تو جان لیجیے کہ دبئی جانا آپ کی جیب پر بہت بھاری پڑ سکتا ہے جبکہ بڈاپیسٹ جا کر آپ نہ صرف خوب مزے کر سکتے ہیں بلکہ یہ آپ کی جیب پر بھی بھاری نہیں ہوگا۔
برطانیہ کی ایک ایئرپورٹ ٹرانسفر بکنگ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق دبئی دنیا کا سب سے مہنگا ساحتی مقام ہے، جہاں ایک رات گزارنے، کھانے پینے اور گھومنے پھرنے کیلئے اوسطاََ 280پاؤنڈ خرچ کرنے پڑتے ہیں جبکہ نیویارک سیاحت کیلئے دوسرا مہنگا ترین شہرہے جہاں یہ خرچہ 257 پاؤنڈہے۔
بوٹسوانا ، مراکش ، سڈنی اور لندن بھی مہنگے ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہیں ۔ دوسری جانب اگر بات کی جائے دنیاکے سستے ترین سیاحتی شہروں کی توہنگری کا دارلحکومت بڈاپیسٹ دنیا کا سب سے سستاترین سیاحتی مقام ہے جہاںیہ سارے مزے آپ صرف 40پاؤنڈ میں کر سکتے ہیں جبکہ بنکاک میں 61 پاؤنڈ، آکلینڈ میں 73پاؤنڈ اور کوالالمپور میں 81پاؤنڈ خرچ کر کے رہنے اور سیر کے مزے لئے جا سکتے ہیں ۔