• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ہیری پورٹر‘کی مصنفہ جے کے رولنگ کی کرسی 4 کروڑ میں نیلام

Jk Rowlings Chair Sold
ہالی وڈ فلم ہیری پورٹر کی مصنفہ جے کے رولنگ کی کرسی 3لاکھ 94 ہزار امریکی ڈالر (4 کروڑ12لاکھ 38ہزار) روپے میں نیلام ہو گئی۔

ہالی ووڈ ذرائع ابلاغ کے مطابق ہالی وڈ فلم ہیری پورٹر کی مصنفہ جے کے رولنگ نے جس کرسی پر بیٹھ کر ہیری پورٹر کے سلسلے کی پہلی دو فلموں کی کہانی لکھی تھی ،وہ کرسی نیویارک کے نیلام گھر نے نیلام کر دی ہے۔

مصنفہ نے کل چار کرسیوں پر بیٹھ کر ہیری پورٹر کے سلسلے کی کہانیاں لکھی ہیں۔اس نیلامی سے قبل دو کرسیاں سال 2002 میں 21ہزار امریکی ڈالر اور سال 2009 میں29 ہزار امریکی ڈالر میں نیلام ہو چکی ہیں۔
تازہ ترین