کراچی کی مقامی عدالت نے وزیر اعلیٰ ہائوس کے باہر کچرا پھینکنے کے کیس کی سماعت سرکاری وکیل کی عدم حاضری کے باعث 21اپریل تک ملتوی کردی گئی ۔
جوڈیشل مجسٹریٹ سائوتھ کی عدالت میں وزیر اعلیٰ ہائوس کے باہر کچرا پھینکنے کے کیس کی سماعت ہوئی ۔ کیس کے ملزم فکس اٹ کے عالمگیر خان اور ان کے وکلا سماعت کے موقع پر عدالت میں موجود تھے تاہم گواہ اے ایس آئی لیاقت عدالت میں تاخیر سے پہنچے جبکہ پراسیکیوٹر نہیں پہنچے ۔
عدالت نے پراسیکیوٹر کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 21اپریل تک ملتوی کردی ۔
سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عالمگیرخان کا کہنا تھا کہ فکس اٹ مہم کا مقصد حکمرانوں کو خواب خرگوش سے جگانا تھا ۔ مجھے خوشی کہ میری مہم کے بعد شہر میں کے ایم سی کی گاڑیاں فعال نظر آرہی ہیں ۔