• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفیٰ کمال کی پارٹی رجسٹریشن درخواست نامکمل قرار

Mustafa Kamal Party Registration Application Incomplete Ec Refuse
مصطفیٰ کمال کی پارٹی رجسٹریشن کی درخواست الیکشن کمیشن کو مل گئی،درخواست میں پارٹی چیئرمین کا نام مصطفیٰ کمال درج ہے جبکہ ضروری معلومات فراہم نہیں کی گئیں ،الیکشن کمیشن نے پارٹی رجسٹریشن ایکٹ کے مطابق درخواست دینے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق درخواست میں نہ پارٹی آئین ہے نہ منشور ہے،درخواست میں پارٹی کی آمدنی کا ذریعہ چندہ بتایا گیا ہے،مصطفی کمال نے پارٹی اثاثہ جات بھی نہیں بتائے، پارٹی کے عہدیداروں کی تفصیل، انتخاب سے متعلق کوئی معلومات درج نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن نے مصطفیٰ کمال کو تحریری ہدایت کی کہ پارٹی رجسٹریشن ایکٹ کے مطابق درخواست دیں ۔
تازہ ترین