• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ: شرجیل میمن کی ممکنہ گرفتاری کیخلاف سماعت

Shc Adjourned Shrjeel Memon Case Hearing
سندھ ہائی کورٹ میں سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت وقت کی کمی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔

سندھ ہائیکورٹ کے جججسٹس محمد علی شیخ نے شرجیل میمن کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ سابق وزیر نے ای سی ایل سے نام نکالنے اور حفاظتی ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ کرپشن کے جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اطلاعات ہیں کہ وطن واپسی پر کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا جائے گا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ گرفتاری سے روکا جائے اور زیرالتوا تفتیش کی تفصیلات طلب کی جائیں۔
تازہ ترین