پنجاب کےوزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ڈولفن فورس کا دائرہ کار مزید 4 بڑے شہروں تک بڑھانے کا فیصلہ کیاگیاہے،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناہےکہ ڈولفن فورس پنجاب پولیس کا نیا چہرہ ہے،عوام کو اس سے بہت سی توقعات ہیں۔
ڈولفن فورس کےحوالےسےوزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس ہوا،جس میں فیصلہ کیاگیاکہ ڈولفن فورس کا دائرہ کارملتان،راولپنڈی،فیصل آباداور گوجرانوالہ تک بڑھایا جائےگااوراس کی کارکردگی جانچنے کیلئےمانیٹرنگ کا جامع نظام وضع کیاجائےگا۔
انہوں نےکارکردگی کی بنیاد پر ڈولفن ایوارڈ دینےکااعلان بھی کیا۔بعد میں وزیراعلیٰ پنجاب نےویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کیا۔شہباز شریف نے کہاکہ پنجاب میں بائیوماس سے اسمال پاور پلانٹ لگانے کا بہت پوٹینشل ہے،کاغذات کا پیٹ بھرنے سے کام نہیں چلے گا، نتائج اور کام چاہیے۔
وزیراعلیٰ نے بائیوماس سے اسمال پاور پلانٹ لگانے میں تاخیر پر برہمی کا اظہاربھی کیا ۔