آپ آف لائن ہیں
منگل22؍ذیقعد 1441ھ 14؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش ہوگا


وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش ہوگا، ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی بجٹ تجاویز 2 جون کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے 12 جون سے قبل باقاعدگی کے ساتھ بجٹ بریفنگ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے آئندہ بجٹ کے مجموعی حجم میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ کر لیا، آئندہ مالی سال میں ساڑھے 7 ہزار ارب سے زیادہ کا وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ محصولات کا ہدف ساڑھے 4100 سے 4500 ارب مقرر کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ وفاقی ترقیاتی بجٹ 530 ارب روپے تک مختص کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 200 ارب سے زیادہ مختص کیے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال وفاقی بجٹ میں 3 ہزار ارب روپے تک خسارے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: وزیرِ اعظم کی ہدایت پر بجٹ کی تیاری شروع

کورونا سے نمٹنے، کاروباری طبقے کے ریلیف کے لیے بجٹ میں ایک ہزار ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نےمزید بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے تعمیراتی صنعت کو وفاقی بجٹ میں خصوصی مراعات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں بنیادی اشیائے خورد و نوش پر ٹیکس کی شرح مزید کم ہوگی۔

تجارتی خبریں سے مزید