• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے 21-2020ء کے بجٹ کی تیاری کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنی معاشی ٹیم سے آنئدہ بجٹ کے حوالے سے بریفنگ مانگ لی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ معاشی ٹیم رواں ہفتے وزیرِ اعظم عمران خان کو مجوزہ بجٹ پر بریفنگ دے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ معاشی ٹیم کی جانب سے مشیرِ خزانہ وزیرِ اعظم عمران خان کو بجٹ پر بریفنگ دیں گے، وزیرِ اعظم سے مشاورت کے بعد بجٹ پر کام تیز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیئے: ’رواں سال پاکستان کو تاریخی بجٹ خسارے کا سامنا ہوگا‘

ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بجٹ میں عام آدمی اور انڈسٹری کو ریلیف دیے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین