• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پڈعیدن، صحافی عزیز میمن قتل کیس ایک اور مطلوب ملزم گرفتار

پڈعیدن (رپورٹ / غلام حیدر آکاش) صحافی عزیز میمن کے قتل کیس میں ایک مزید مطلوب ملزم ظفر سھتو گرفتار کرلیا گیا گرفتارملزمان کی تعداد چار ہوگئی ملزم ظفر سھتو کو بھی ریمانڈ کے لئے عدالت لایا گیا ہے دو روز قبل گرفتار کئے گئے دونوں ملزمان کی شناختی پریڈ کرائی گئی۔

فرحان اورامیر بخش کو دیگر افراد کے ہمراہ کنڈیارو کی عدالتی احاطے میں کھڑا کیا گیا۔مقتول عزیز کے بھائی اور مقدمے میں مشیروں نے دونوں ملزمان کی شناخت کرلی۔

کنڈیارو کی عدالت نے ملزم ظفر سھتو کو دو روز جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا دونوں ملزمان فرحان اور امیر بخش سھتو کو عدالت نے جیل بھیج دیا ۔

تازہ ترین