• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہمارے داخلی معاملات میں دخل سے گریز کرے، رام مندر کی تعمیر پر پاکستانی مذمت پر بھارت کا ردعمل

کراچی (نیوزڈیسک )بھارتی شہر ایودھیا میں منہدم تاریخی بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کا کام شروع ہونے پر پاکستان کی مذمت کا جواب دیتے ہوئے بھارت نے کہا ہے کہ اسلام آباد ʼایسے بیانات دینے سے پرہیزکرے۔بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارت کے ایسے داخلی معاملات میں، جن کا پاکستان سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، اسے دخل دینے کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے رام مندر کی تعمیر کے آغاز کی شدید مذمت کی ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کا کہنا تھاکہ دنیا کووڈ 19 سے پیدا ہونے والی سنگین صورتحال سے دوچار ہے لیکن شدت پسند ہندو قوم پرست تنظیم آر ایس ایس کی پروردہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت ʼہندوتوا‘ کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں مصروف ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ سریواستوا نے پاکستان کے بیان پر سخت ردعمل کرتے ہوئے کہا”ہم نے ایک ایسے معاملے میں پاکستان کا ایک بے تکا بیان دیکھا ہے جس سے اس کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
تازہ ترین