صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے دو اسپتالوں میں عالمی وبا کورونا کا شکار 26 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، کوئٹہ سمیت صوبے کے 6 اضلاع سے عالمی وبا کورونا کے 4193 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ بلوچستان میں گذشتہ روز 583 ٹیسٹ ہوئے، 106 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں اب تک کورونا سےمتاثرہ صحتیاب افراد کی تعداد 1473ہوچکی ہے، صحتیاب افراد کی شرح 35 فیصد ہے، بلوچستان میں اس وقت کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 2676 ہے
ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں تقریبا2200افراد اپنےگھروں پرآئسولیشن میں ہیں۔