• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جی سیون اجلاس موخر کرنے کا عندیہ دے دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جی سیون اجلاس میں تاخیر کرکے دیگر ممالک کو مدعو کروں گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ جی سیون دنیا بھر کےحالات کی مکمل نمائندگی کر رہا ہے، جی سیون ممالک کا گروپ پُرانا ہوگیا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ جی سیون میں روس، جنوبی کوریا، آسٹریلیا اور بھارت کو بھی مدعو کرنا چاہوں گا، جی سیون اجلاس یو این جنرل اسمبلی سے پہلے یا بعد میں ستمبر میں ہوسکتا ہے اور ہوسکتا ہے کہ جی سیون اجلاس انتخابات کے بعد بلاؤں۔

دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق جی سیون ممالک کا اجلاس جون کے آخر میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شیڈول ہے، رواں سال جی سیون اجلاس کی سربراہی امریکا کررہا ہے۔

تازہ ترین