وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں جنوبی ایشیا میں سب سے کم ہو گئی ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں بعد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم سطح پر ہیں۔
زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ خطے کے دیگر ملکوں کی جانب سے عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فائدہ عوام کو منتقل نہیں کیا گیا۔
یاد رہے کہ وزارتِ خزانہ نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے پیٹرول، مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں معمولی اضافہ کردیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے 6 پیسے کمی کردی گئی، جس کے بعد اس کی نئی فی لیٹر قیمت 74 روپے 52 پیسے ہوگئی ہے۔