• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کے علاج کی ویکسینز کی تیاری کیلئے ایک سال درکار

میڈرڈ / کراچی (نیوز ڈیسک) کورونا وائرس، مختلف ویکسینز کی تیاری میں ایک سال لگ سکتا ہے۔ دنیا بھر میں مختلف ادویات سے وبائی مرض کا علاج جاری ہے۔ کورونا وائرس کی متعدد ادویات تیاری کے مختلف مراحل میں ہے۔ تاہم، دوا سازوں کو سپلائی چین کی کمزوری اور ذرائع کے مسائل کا سامنا ہے۔ کسی ویکسین کی تیاری نا ہونے کے سبب دنیا بھر میں مختلف ادویات جو فوری علاج کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ دنیا بھر میں تقریباً 159 ویکسین تیاری کے مختلف مراحل میں ہے۔ تاہم، کمرشل پیداوار میں ابھی بھی ایک سال یا زائد وقت لگ سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مختلف ممالک میں مختلف ادویات کے امتزاج سے مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف ڈی اے نے کلوروکوئین اور ایزی تھرومائیسن سے علاج کی اجازت دی تھی۔ اسی طرح چین میں فیوی لیویر دوا کی اجازت دی گئی ، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے۔ اسی فرانس میں ایکٹیمرا نامی دوا کا استعمال کیا گیا۔ اسی طرح بنگلا دیش میں آئیور میکٹائن کو ڈوکسی سائکلائن کے ساتھ دیا جارہا ہے۔ اسی طرح جاپان میں فیوی پراور یا ایوی جین دوا سے کورونا وائرس کا علاج کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین