آپ آف لائن ہیں
منگل22؍ذیقعد 1441ھ 14؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

دنیا میں کورونا ہلاکتیں 3 لاکھ 82 ہزارسے زائد


موذی کورونا وائرس کے مریضوں اور اس سے اموات میں دنیا بھر میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، یہ وباء کہیں تو شدت اختیار کر گئی ہے اور کہیں اس کا زور ٹوٹ چکا ہے یا کسی ملک میں اس کے اثرات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 64لاکھ 52ہزار 391ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 82ہزار 479 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 30 لاکھ 2ہزار 314مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے بیشترکی حالت تشویش ناک ہے جبکہ30لاکھ 67ہزار 598مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 8ہزار 59افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 18 لاکھ 81 ہزار 205ہو چکی ہے جبکہ6لاکھ 45ہزار 974ورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5لاکھ 58ہزار 237تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 31ہزار 309زندگیاں نگل چکا ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 5ہزار 37ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 4لاکھ23ہزار741ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ87 ہزار 12صدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 127 ہو چکی ہیں۔

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 80 ہزار سے زائد ہو گئی ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا کی صورتحال کے اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 80 ہزار 463ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے 24 گھنٹےمیں مزید 67افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 688ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 49 ہزار 852 مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 28 ہزار 923مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید