• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریڈ لائن کی تاخیر میں حکومت کی کوئی بدنیتی نہیں، شرجیل میمن

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ریڈ لائن منصوبے میں تاخیر میں حکومت کی کوئی بدنیتی نہیں۔

سندھ اسمبلی سے خطاب میں شرجیل میمن نے کہا کہ ڈالر کا ریٹ بڑھنے سے تعمیراتی منصوبوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریڈ لائن منصوبے میں تاخیر میں حکومت کی کوئی بدنیتی نہیں، کنٹریکٹرز کا کہنا ہے کہ ہمیں ڈالر کے مطابق قیمتیں بڑھاکر دیں۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ منصوبہ مکمل کرنے کے ساتھ عوام کا پیسا بھی بچانا چاہتے تھے، ہم نے کنٹریکٹ منسوخ کیا اور ایف ڈبلیو او سے رابطہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 22 مئی کو شاہراہ بھٹو کا افتتاح ہورہا ہے، اس سڑک پر یوٹیلیٹی لائنوں کا مسئلہ نہیں تھا۔

قومی خبریں سے مزید