• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4 ماہ میں 1 ہزار سے زائد منشیات فروش پکڑے، آئی جی سندھ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ جاوید عالم اوڈھو نے گزشتہ 4 ماہ میں 1 ہزار سے زائد منشیات فروش پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب میں آئی جی سندھ نے کہا کہ شہر کی رونقیں دوبارہ بحال ہو رہی ہیں۔ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے۔

جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ اولڈ سٹی ایریا گنجان آباد علاقہ ہے، یہیں سے ہی پورے پاکستان میں سامان کی ترسیل کی جاتی ہے، جوڑیا بازار سمیت تمام بڑے بازاروں کو شہر سے باہر منتقل ہونا چاہیے۔

آئی جی سندھ نے یہ بھی کہا کہ منشیات کو کنٹرول کرنا کرائم سے زیادہ اہم ہے، گزشتہ 4 ماہ میں 1000 سے زیادہ منشیات فروش پکڑے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ کچہ ایریا میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن نجات مہران کا آغاز کیا۔

جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ کچے کے علاقوں کے اطراف موجود ہائی ویز کو محفوظ بنایا گیا ہے، سندھ میں اب کوئی نو گو ایریا موجود نہیں، ریاست کی عملداری قائم ہے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ تجاوزات سے متعلق سندھ حکومت نے دو ہائی پاورڈ کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید