جیکب آباد میں پسند کی شادی کے تنازع پر جلائے گئے گھروں کا سروے مکمل کرلیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) شہزاد احمد ساہی نے کہا کہ آگ لگانے کے واقعے میں 121 گھر متاثر ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ گھرانوں کو ٹینٹ، مچھر دانی، چارپائیاں اور ضروری سامان فراہم کیا جا رہا ہے، فیملیز کو بحالی تک راشن فراہم کرتے رہیں گے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ متاثرین کے معاوضے کے لیے سندھ حکومت کو سفارش کریں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ گھروں کو جلانے پر 32 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے، 6 گرفتار ہیں، مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔