منشیات کیس میں گرفتار انمول عرف پنکی کیس میں پیشرفت ہوئی ہے، ایس ایس پی کو معطل کردیا گیا۔
متعلقہ کیس کے ضلعی سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) علی حسن کو معطل کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق معطلی کا فیصلہ وزیر داخلہ سندھ کی ہدایت پر کیا گیا۔
دوسری جانب آئی جی سندھ جاوید اوڈھو کا کہنا ہے کہ پنکی کے کیس میں کئی معتبر نام ہیں، منشیات کے کاروبار میں بہت سے لوگوں کے نام نکل سکتے ہیں۔ پنکی زیادہ لاہور میں رہتی تھی۔ ایک ٹاسک فورس بنا رہے ہیں۔ آپ انہیں معلومات فراہم کریں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ 40 کلو آئس پکڑی ہے، ایک ہزار سے زائد مجرموں کو گرفتار کیا ہے۔ آن لائن منشیات بیچنے کی وجہ سے این سی سی آئی بھی معاملات کو دیکھے گی، بینکنگ معاملات میں ایف آئی اے کو شامل کرلیا ہے۔