• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مئیر اسلام آباد نے لوکل گورنمنٹ کمیشن میں طلبی چیلنج کردی

اسلام آباد( نیو زر پورٹر )لوکل گورنمنٹ کمیشن کے آٹھویں اجلاس میں کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والے مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز موقف کیلئے بلانے کے باوجود نہیں آئے۔ بدھ کے روز لوکل گورنمنٹ کمیشن کاا جلاس چیئرمین علی اعوان کی سربراہی میں ہوا جس میں عدالتی حکم پر مئیر اسلام آباد کو ان پر لگنے والے کر پشن کے الزمات پر صفائی دینے کیلئے طلب کیا گیا تاہم مئیر اسلام آباد نے اپنی طلبی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا جس کے بعد سینیٹر مشاہد حسیُن سید اور راجہ پرویز اشرف نے اس معاملے پر بحث نہ کرنے کا کہا۔ مشاہد حسین سید نے کہا کہ معاملہ عدالت میں ہے وہیں فیصلہ ہونے دیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ لوکل گورنمنٹ کی سب کمیٹی کی جانب سے ایڈوٹائزنگ کی مد میں فیس میں بے ضابطگیوں اور کرپشن کے حوالے سے کی گئی نشاندہی پر تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا گیا ہے جبکہ وزارت داخلہ کو غیر قانونی بی ٹی ایس ٹاور کے حوالے سے انکوائری کے لیے کمیشن کی جانب سے خط لکھ دیا گیا ہے۔
تازہ ترین