• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی: ساحلوں پر کورونا کی ہدایات کی خلاف ورزیوں پر جرمانے

دبئی میں ساحلوں پر کورونا وائرس کی ہدایات کی خلاف ورزیوں پر جرمانے عائد کیے جارہے ہیں۔

 دبئی پولیس کے مطابق ساحل پر 100 سے زائد افراد پر جرمانے کئےگئے،  ساحل پر ایک جرمانہ تین ہزار درہم یعنی ایک لاکھ 20 ہزارروپے کا کیا جارہا ہے۔

 یاد رہے کہ دبئی کے ساحل گزشتہ جمعہ کو عوام کیلئے کھول دئیے گئے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ساحل پر دو افراد کے درمیان 2 میٹر اور پانچ افراد میں 4 میٹر کا فاصلہ ضروری ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا کے 659 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزارت صحت متحدہ عرب امارات میں کورونا کے مزید 54 ہزار ٹیسٹ کئے گئے۔

متحدہ عرب امارات میں اب تک 19,572 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں 419 افراد صحتیاب ہوئے، کورونا کے باعث مزید 3 اموات کے بعد تعداد 273 ہوگئی‬۔

تازہ ترین